بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے لی جیے میونگ کو جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے لیے اہم پڑوسی اور شراکت دار ہیں۔ 33 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران، دونوں فریقوں نے نظریاتی اور سماجی نظام کے اختلافات سے بالاتر ہو کر ہاتھ ملایا ہے، باہمی ترقی حاصل کی ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور صحت مند ترقی دی ہے۔ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھایا ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔صدر شی نے زور دے کر کہا کہ “میں چین-جنوبی کوریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ موجودہ دور میں، دنیا میں بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، اور بین الاقوامی و علاقائی حالات میں غیر یقینی عوامل بڑھ رہے ہیں۔ بحیثیت عالمی و علاقائی اہم ممالک، چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے ابتدائی مقاصد پر قائم رہنے، ہمسائیگی کی دوستی کے رخ کو مضبوطی سے برقرار رکھنے، اور باہمی مفاد اور باہمی جیت کے ہدف پر کاربند رہنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین-جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر فوائد حاصل کیے جا سکیں۔”
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال