بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ پر سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چاؤ لہ جی نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کامریڈ چھن یوئن کی شاندار زندگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کامریڈ چھن یوئن آنجہانی ماؤ زے تنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی کی پہلی نسل کی مرکزی قیادت اور آنجہانی ڈنگ شیاؤ پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی کی دوسری نسل کی مرکزی قیادت کے اہم رکن تھے اور انہوں نے پارٹی اور عوام کی ترقی میں اہم خدمات سرانجام دیں ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا اور پارٹی کی معاشی اور سماجی ترقی اور اپنی اصلاح کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی امور پر پارٹی کی قیادت کو مضبوط بناتے ہوئے سوشلسٹ اقتصادی تعمیر کے قوانین کی تفہیم کو گہراکرنا اور نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں فروغ دینا ہوگا، اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا اور غیرمتزلزل طور پر اعلی ٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینا ہوگی تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری میں مزید توانائی پیدا کی جائے۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید فروغ دیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا نصب العین رکھنے والی قیادت میں مضبوط مرکز رہے ۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔