سدھونتی : معروف سیاسی و سماجی شخصیت کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہیں۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، اور جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے ہماری دھرتی کی طرف دیکھا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کامران ایوب نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور دشمن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
یہ جذباتی اور پُرعزم خطاب انہوں نے ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران ایوب نے کہا کہ مودی کے ایجنٹوں اور پاکستان دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہم ہر محاذ پر پاکستان کا دفاع کریں گے، چاہے وہ سرحد ہو یا نظریاتی جنگ کا میدان۔
انہوں نے علاقے کی ترقی و بہبود کے لیے کئی اہم اعلانات بھی کیے، جن میں سدھونتی میں نئی سڑک کی تعمیر، جدید کرکٹ گراؤنڈ، جنازہ گاہ اور قبرستان کے قیام کا وعدہ شامل ہے۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ان کی اصل طاقت ہیں اور انہیں چاہیے کہ علاقے کی بہتری کے لیے ان کا ساتھ دیں۔
کامران ایوب نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور کھیل کے میدان وہ مراکز ہیں جہاں قوموں کا مستقبل تیار ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس کا سلسلہ مزید وسعت دی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان کے نعرے “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد” سے فضا کو گرما دیا۔
Trending
- گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں جعلی ووٹ کاسٹنگ
- پاک سری لنکا ٹیسٹ آج پنڈی میں شروع ہوگا
- پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت
- جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
- پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی،فرخ خان کھوکھر کا مولانا فضل الرحمن سے علیحدگی کا اعلان
- بھارت کے خلاف اسکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے: حمزہ ظہور
- اسٹیبشلمنٹ نے شہر پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے: حافظ نعیم
- 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں: بیرسٹر گوہر
- پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوت نے میدان مارلیا
- جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاقِ رائے موجود ہے: وفاقی وزیر قومی ورثہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔