بیجنگ:18 جون کو ، 28 واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شروع ہوا ۔ چار روزہ فورم کا موضوع “مشترکہ اقدار: کثیر قطبی دنیا میں ترقی کی بنیاد” ہے، جس میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے موثر طریقوں کو تلاش کیا جائے گا۔
اس فورم میں 150 سے زائد تقریبات شامل ہیں۔ر وس، چین، امریکہ، ترکی، برازیل، ویتنام، بھارت، ایران، متحدہ عرب امارات، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک کے صنعت کار کاروباری تبادلہ خیال کریں گے ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 20 تاریخ کو فورم کے کل رکنی اجلاس میں شریک ہو کر خطاب کریں گے۔
روسی حکومت کی دعوت پر ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ 19 سے 21 جون تک 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔