ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو جارح قرار دے اور جنگی تلافی سمیت ان کا احتساب کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 13 جون کے بعد سے اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے، جان بوجھ کر متعدد رہائشی علاقوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں قم، اراک، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات کو بھی اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور آئی اے ای اے کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خط میں کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرے اور اسرائیل اور امریکہ کو جارح قرار دے، جنگی تلافی سمیت ان کا احتساب کرے، اور “جارحیت کا منصوبہ بنانے والے فوجی اور سیاسی رہنماؤں کی ذاتی مجرمانہ ذمہ داری قبول کرے”۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔