بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد متعلقہ اقتصادی اور تجارتی پابندیاں اٹھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے حال ہی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کی مخصوص تفصیلات کی تصدیق کی۔اس وقت، فریقین لندن فریم ورک کے متعلقہ نتائج کو نافذ کرنے پر زور دے رہے ہیں. چین قوانین اور ضوابط کے مطابق کنٹرولڈ اشیاء کے برآمدی لائسنس کے لئےاہل درخواستوں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکہ بھی چین کے خلاف متعدد پابندیاں اٹھا رہا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور تعاون ہی درست راستہ ہے اور بلیک میلنگ اور جبر کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا اور چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان