اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے مسئلے پر نظرثانی کے دوران تقریر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی صورتحال کا جامع اور معروضی جائزہ لے۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ افغانستان اس وقت امن اور تعمیر نو کے کلیدی مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس کی صورتحال مجموعی طور پرمستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ،افغانستان کو اب بھی انسانیت، ترقی، انسانی حقوق، انسداد دہشت گردی اور خواتین کے حقوق اور مفادات سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین اپیل کرتا ہے کہ روایتی عطیہ دہندگان، بالخصوص وہ فریق جن پر افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے تاریخی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اپنی مالی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی تعاون کے میکانزم کے ذریعے افغانستان کی آزادانہ ترقی کی صلاحیت کو بڑھایا جائے، متعلقہ ممالک افغانستان کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرکے افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو غیر مشروط طور پر واپس کریں تاکہ افغانستان کے لئے مالیاتی نظام کی ازسر نو تعمیر اور معاشی ترقی کے لئے حالات پیدا کئے جائیں۔
گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادی کی حمایت کرتا ہے کہ وہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط بنائے، تفہیم اور اعتماد کو بڑھائے، تمام فریقوں کے خدشات کا موثر حل تلاش کرے اور افغان عبوری حکومت کی رہنمائی کرے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔