اسلام آباد، : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لمیٹڈ کے نمائندے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر کہ ایک مردہ مریض کو سات دن تک ہسپتال میں رکھا گیا، رپورٹ کیا گیا۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گمراہ کن تاثر ہے۔
شفاء کے ترجمان نے کہا کہ یہ تبصرہ 4 جولائی کو ذیلی کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں مختصراً آیا تھا، جسے مباداً کے بعض سیکٹرز بلا وجہ سنسنی خیز انداز میں پیش کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ “کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں تصدیق کی کہ اس معاملہ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
شفاء نے وضاحت کی کہ میڈیا کی غیر ضروری کوریج کا توڑ ہے، اور اعادہ کیا کہ ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام طبی خدمات سائنسی اصولوں اور اخلاقی طبی ضوابط کے عین مطابق ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شفاء انٹرنیشنل ہمیشہ مریضوں کو طبی سہولیات مستند طبی معیار کے مطابق فراہم کرنے کے جو عزم رکھتا ہے، اس پر مکمل کاربند ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ہسپتال اپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ نقصان پہنچانے والے افراد اور اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے عوام الناس اور میڈیا کسی بھی مستند استفسار کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے شعبہ کارپوریٹ کمیونیکیشن سے رابطہ کریں، تاکہ تصدیق شدہ اور باحوالہ معلومات فراہم کی جا سکیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔