بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ اور موریطانیہ کے صدر غزوانی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 60 سال قبل چین اور موریطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے فریقین ایک دوسرے کا احترام اور برابری کا سلوک کرتے چلے آرہے ہیں، جو ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی تعاون اور باہمی فائدے کی ایک مثال ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا وہ چین موریطانیہ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتے ہیں اور صدر غزوانی کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے روایتی دوستی کو جاری رکھنے، باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے چین موریطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کا نیا مستقبل تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔صدر غزوانی نے کہا کہ ستمبر 2024 میں چین افریقہ تعاون پر فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے دوران انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ موریطانیہ اور چین کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک اپ گریڈ کیا گیا۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے مختلف ممالک کے عوام کی سلامتی، خوشحالی اور فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور موریطانیہ کے وزیر اعظم اجے نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔
Trending
- لیاری میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کا کریکر حملہ، دھماکے سے جماعت اسلامی کے 3 کارکن زخمی
- ٹرمپ کا ایران پر بڑا الزام،کہا پہلے گولی انہوں نے چلائی
- احتجاج تاحیات کے لیے نہیں ہوتے، آئیں بات کریں، بلاول بھٹو زرداری
- فیفا ورلڈکپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل، اسپین نے فرانس پر برتری حاصل کرلی
- پنکی کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟عدالت کا استفسار،ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر درخواست نمٹا دی گئی
- مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، یورپی پروازوں کے لیے نیا الرٹ جاری
- سندھ میں 79 ایلوپیتھک، ہربل ادویات، سرنجز غیرمعیاری و جعلی قرار
- پہلا ٹی20، جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے پاکستان ویمن انڈر 19 کو ہرادیا
- ٹام کروز ‘ایک’ کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ڈیوڈ بیکہم سے رجوع کرتا ہے۔
- دپیکا پڈوکون کے ماضی سے متلعق بڑا انکشاف؟ مزمل ابراہیم کے بیان نے ہلچل مچا دی