برازیل کی وفاقی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موراس نے فیصلہ سنایا کہ برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو نے عدلیہ پر دباؤ ڈالا، انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، اور قومی خودمختاری کو کھلم کھلا خطرے میں ڈالا، عدالت نے بولسونارو کے خلاف اقدامات کا حکم دے دیا۔
برازیل کی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سابق صدر بولسونارو کو برقی بیڑیاں پہنائی جائیں اور ان پر نظر رکھی جائے۔ہر پیر سے جمعہ شام 7 سے اگلے دن صبح 6 بجے تک ان کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، اور انہیں اختتام ہفتہ اور تعطیلات پر پورے دن گھر میں نظربند رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں غیر ملکی حکام، سفارت کاروں سے رابطے اور سوشل میڈیا استعمال کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بولسونارو پر 2022 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد مبینہ طور پر بغاوت کی کوشش کرنے کا مجرمانہ الزام عائد کیا گیا تھا۔ بولسونارو نے بار بار سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ ’’سیاسی ظلم‘‘ ہے۔ اسی دن امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موراس اور ان کے قریبی اہل خانہ اور ‘سپریم کورٹ کے اتحادیوں کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ روبیو کا کہنا تھا کہ ڈی موراس نے بولسونارو پر ’’سیاسی جبر‘‘ کیا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔