by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چین کا یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے18 ویں دور میں کچھ چینی اداروں کی شمولیت پر شدید عدم اطمینان

0

بیجنگ:18 جولائی کو یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ روس کے خلاف پابندیوں کے 18 ویں دور میں کچھ چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو بھی شامل کرے گا۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سختی سے مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ یورپی اقدام ، چین اور یورپی یونین رہنماؤں کے اتفاق رائے کی نفی ہے اور اس سے چین-یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مالیاتی تعاون پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوں گے. چین یورپی فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو روکے ۔ چین اپنے کاروباری اور مالیاتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.