بیجنگ : 2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم چین کے شہر چھوانگ چو میں شروع ہوا۔ اس فورم کا موضوع “ڈیجیٹل انٹیلی جنس میری ٹائم سلک روڈ کا مشترکہ مستقبل – سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کیا جائے”۔ فورم میں دنیا بھر کے 49 ممالک اور خطوں اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلیسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے فورم سے خطاب کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور سائبر سپیس میں ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی شکل دینے کی راہ ہموار کی ہے۔چین “بیلٹ اینڈ روڈ” کے شراکت دار ممالک کے ساتھ شاہراہ ریشم کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے، ڈیجیٹل ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے۔ ڈیجیٹل شاہراہ ریشم کی شراکت داری، عالمی ترقیاتی تجویز پر عمل درآمد اور “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک نیا نقطہ بن گئ ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا