بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے 15 ویں قومی کھیل 9 نومبر کو چین کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوں گے اور 21 نومبر کو شہر شن زن میں اختتام پذیر ہوں گے۔ مسابقتی کھیلوں کے مقابلوں میں 34 بڑے ایونٹس اور 419 ذیلی ایونٹس شامل ہوں گے، جن میں سے 57 ذیلی ایونٹس قومی کھیل کے افتتاح سے قبل مکمل ہو جائیں گے ۔ ان کھیلوں میں 15 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے فائنل میں حصہ لینے کی توقع ہے۔عام شہریوں کے کھیلوں میں 23 بڑے ایونٹس اور 166 ذیلی ایونٹس شامل ہوں گے، جن میں سے 148 ذیلی ایونٹس کھیل کے افتتاح سے قبل مکمل ہو ں گے اور تقریباً 11 ہزارکھلاڑیوں کے فائنل میں حصہ لینے کی توقع ہے۔یہ قومی کھیل گوانگ چو، شن زن، ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت چین کے 19 شہروں میں معنقد ہوں گے ۔ قومی کھیل کے وینیوز کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے اور مقابلوں کا عمومی شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
***
Trending
- کراچی میں نومبر کا مہینہ بھی گرم رہنے کی پیشگوئی
- اسرائیل کے بعد بھارت:طیارے کی ہائی جیکنگ کی کوشش کا دعویٰ
- ہنی ٹریپ کے ذریعے گاڑی ہتھیانے والا میاں بیوی گرفتار
- پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا
- ’جہنم میں جلتے رہو‘، نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ کا سخت ردعمل
- عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
- امریکہ میں مصنوعی ذہانت پر کانفرنس کے دوران مشکوک ڈیوائس نصب کرنے پر سعودی باشندہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی مجبوری میں لگائی، ہمیشہ کیلئے نہیں: بلاول بھٹو
- رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، فتح کے بعد سبز مفلر گلے میں ڈال لیا
- شاہ رخ خان فلموں میں نہیں آنا چاہتے تھے، پھر اداکار کیوں بنے؟
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔