آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلز اور آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے وکٹوریہ ریاست کے گیلونگ شہر میں نیوکلیئر پاورڈ سب میرین پارٹنرشپ اینڈ کوآپریشن ٹریٹی (جسے گیلونگ ٹریٹی بھی کہا جاتا ہے) پر دستخط کیے اور دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ “آسٹریلیا-برطانیہ-امریکہ اتحاد” کے “پہلے ستون” کے طور پر اگلے 50 سالوں تک دوطرفہ دفاعی تعاون کے لیے دونوں ممالک کا عہد ہے۔
مارلز اور ہیلی کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق،” گیلونگ معاہدہ “دونوں ممالک کو “آکس”AUKUS کلاس کی ایٹمی آبدوزوں کے ڈیزائن، تعمیر، آپریشن، دیکھ بھال اور دیگر پہلووں میں مکمل تعاون کا موقع فراہم کرے گا۔
امریکی محکمہ دفاع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی ڈیفنس کوآپریشن کے معاہدے کا دوبارہ جائزہ لے گا، تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ معاہدہ “امریکہ فرسٹ” ایجنڈے کے مطابق ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر ایک سہ فریقی ڈیفنس کوآپریشن کے قیام اور ایٹمی آبدوزوں کے تعاون کا اعلان کیا تھا۔ “آکس” کا “پہلا ستون” ایٹمی آبدوزوں کا تعاون ہے۔ آسٹریلیا ایک غیر ایٹمی ملک ہے اور تینوں ممالک کا ایٹمی پھیلاؤ کے بڑے خطرے کی حامل ایٹمی آبدوزوں کے تعاون کو آگے بڑھانا، بین الاقوامی برادری میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے بارے میں شکوک و شبہات اور تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔