امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے روس یوکرین امن معاہدہ طے پانے کے لئے 10 دنوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر روس نے اس سلسلے میں پیش رفت نہیں کی تو اسے نئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے 29 تاریخ کو متعدد روسی عہدیداروں نے جواب دیا کہ امریکہ کا یہ “الٹی میٹم” روس یوکرین تنازع میں شدت کا باعث بن سکتا ہے اور روس فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ٹرمپ روس کے ساتھ ‘الٹی میٹم کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ ہر نیا الٹی میٹم دھمکی ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔ روسی صدر کے پریس سیکریٹری پیسکوف نے کہا کہ روس کا خصوصی فوجی آپریشن جاری ہے اور روس بدستور امن عمل کے ذریعے یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔اس سے قبل روسی اسٹیٹ ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین سلوٹسکی نے کہا تھا کہ دباؤ اور الٹی میٹم کی زبان میں روس کے ساتھ بات چیت بیکار اور نقصان دہ ہے اور امریکہ کی اپیل یا دھمکی کا رخ یوکرین کی طرف ہونا چاہیے۔
***
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔