حال ہی میں امریکہ نے فلپائن کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق فلپائن اپنی مارکیٹ کو امریکہ کے لئے کھول دےگا جبکہ امریکہ کو فلپائن کی برآمدات پر عائد محصولات کو 20فیصد سے صرف 19فیصد تک کم کیا گیا۔ اس حوالے سے فلپائن کے ماہر ولی اونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی فلپائن کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ ہے اور اس سے فلپائن کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے فلپائن کے ساتھ جو کچھ کیا ،وہ بہت غیر منصفانہ ہے۔ ٹیرف میں ایک فیصد کمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ان کا ماننا ہے کہ فلپائن کو امریکہ کے لئے کھولنا فلپائن کی مقامی صنعت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہوگا اور 19فیصد ٹیرف نے فلپائن کے برآمد کنندگان پر مسابقتی دباؤ میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن گزشتہ 100 سال سے امریکا کا روایتی اتحادی رہا ہے اور اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیئے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔