روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز جنگی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دن روسی فوج نے یوکرین کے دفاعی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا، متعدد مقامات پر یوکرینی افواج پر حملے کیے،اور یوکرین کے ٹینکوں اور مختلف بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے یوکرینی لانگ رینج ڈرون ڈپو اور قدرتی گیس پائپ لائن سسٹم جیسے اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے سات گائیڈڈ بمز اور 244 فکسڈ ونگ ڈرونز کو بھی مار گرایا۔
ادھر یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 6 تاریخ کو کہا کہ یوکرین کی فوج نے اسی دن روسی کمانڈ پوسٹوں اور توپ خانے کے نظام جیسے اہداف پر حملہ کیا۔ یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سرسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ ماہ فرنٹ لائن پر بھرپور حملہ کیا لیکن یوکرینی فوج نے کامیابی سے روسی حملے کا مقابلہ کیا۔
مقامی وقت کے مطابق 6 اگست کو ،زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پریس آفس نے اطلاع دی کہ یوکرین کی مسلح افواج نے دوبارہ انیرگوڈار صنعتی علاقے پر گولہ باری کی، جہاں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ورکشاپس واقع ہیں۔حملوں کی تعداد میں یہ اضافہ تشویشناک ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔