بیجنگ:پاکستان ایمبیسی بیجنگ اور چینی اداروں کے اشتراک سے بیجنگ میں ایک شان دار مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آم اور آم سے بنی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی زرخیز زمین، زرعی ورثے اور عالمی شہرت یافتہ پھلوں کی برآمدات کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے آم کو “پھلوں کا بادشاہ” قرار دیتے ہوئے اسے پاکستانی ثقافت اور روایات کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آم نہ صرف اپنی لذت اور خوشبو کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے بلکہ یہ مہمان نوازی اور دوستی کی علامت بھی ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ چینی دوستوں کے ساتھ پاکستانی آم شیئر کرنا چینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی محبت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مینگو فیسٹیول جیسی تقریبات دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس تقریب میں پاکستان کی سینیٹ فنانس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا، چائنا انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کے چیئرمین لونگ یو شیانگ، دونگ ای ایجیاؤ کے نائب صدر لیو گوانگ یوآن، اور چائنا فروٹ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر چانگ چنگ فنگ بھی موجود تھے۔
تقریب میں شریک معزز مہمانوں نے پاکستان ایمبیسی کی جانب سے اس فیسٹیول کے انعقاد اور چین میں پاکستانی ثقافتی و زرعی مصنوعات کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔
مینگو فیسٹیول میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، کاروباری برادری کے ارکان، علمی حلقوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post