دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 18 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس (دفاعی چیمپئن)، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کی ڈویلپمنٹ شامل ہیں ، تمام ٹیموں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں صرف یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں مواقع فراہم کرنا ہے، جو 2 دسمبر 2025 کو یومِ اتحاد کے موقع پر شروع ہوگا اور 4 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے مطابق، یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ایک سنہری موقع ہے، خاص طور پر جب قومی کھلاڑی ایشیا کپ اور شارجہ ٹرائی سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 ستمبر کو ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 2 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا