بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “نئے دور میں پارٹی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کے کامیاب عمل” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔جمعہ کے روز وائٹ پیپر کے مطابق نئے دور میں، شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و سلامتی کے مجموعی اہدا ف کو واضح طور پر بیان کیا ہے، نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی قائم کی ہے، اور سنکیانگ کی ترقی کے تمام پہلوؤں میں تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو آگے بڑھایا ہے۔وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی نے سرحدی علاقے کے نظم و نسق کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے میں ایک تاریخی فاصلہ طے کیاہے اور سرحدی علاقے میں ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنے، سنکیانگ میں چینی طرز کی جدید کاری کے عمل کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و سلامتی کے مجموعی اہداف کو حاصل کرنے کی ایک درست سمت طے کی ہے ۔وائٹ پیپر میں یہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ رواں سال سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کی رہنمائی میں، سنکیانگ کی ترقی کا راستہ یقینی طور پرمزید وسیع ہوگا اور اس کا مستقبل مزید روشن اور شاندار ہوگا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی