بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کی حکومت افغانستان میں بگرام ایئربیس کو واپس لینا چاہتی ہے۔ ان کے اس بیان پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، اور سمجھتا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں تناؤ کو بڑھانے اور محاذ آرائی پیدا کرنے کا رویہ عوام میں پذیرائی نہیں پاتا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے لئے حقیقی اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا