اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق معاونِ خصوصی ذوالفی بخاری کی 800 کنال سے زائد زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ، ضلع اٹک نے اس حوالے سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔اشتہار کے مطابق اراضی کی نیلامی یکم اکتوبر صبح 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں کی جائے گی۔
نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈ انویسٹی گیشن ونگ نے جاری کیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی گئی زرعی زمین دو حصوں پر مشتمل ہے، جس میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے جبکہ دوسرا 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ذوالفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔