نیویارک:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام”یونائیٹڈ ایز ون ورلڈ، وائس آف پیس” نامی فلم کنسرٹ نیویارک کے لنکن سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور ر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے اس موقع پر ویڈیو تقاریر کیں۔ امریکہ-چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر، اقوام متحدہ کے اداروں کے عملے اور امریکی آرٹ اور میڈیا کے حلقوں کے نمائندوں سمیت تقریباً 700 افراد نے اس فلم کنسرٹ میں شرکت کی۔
شن ہوئی شیونگ نے اپنی وڈیو تقریر میں کہا کہ موسیقی اور فلمیں بنی نوع انسان کی مشترکہ زبان ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ پروگرام "اقوام متحدہ کا دورہ” اقوام متحدہ کے ٹیلی ویژن پر باقاعدگی سے نشر کیا جاتا رہا ہے۔ آج، ہم موسیقی کے ذریعے امن کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور کثیرالجہتی کے نفاذ کے لئے میڈیا کی طاقت فراہم کرتے ہیں۔کنسرٹ میں اقوام متحدہ کا سمفنی آرکسٹرا، اقوام متحدہ کا کورس، نیویارک انٹرنیشنل سمفنی آرکسٹرا، چینی پیانو ادک لانگ لانگ، امریکی وائلنسٹ رینڈل گوزبی اور دیگر بہت سے مشہور چینی اور غیر ملکی فنکاروں نے کلاسک فن پارے پیش کئے۔عالمی میڈیا میں تاحال اے پی، این بی سی ، فاکس نیوز اور امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، اسپین، جاپان، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات،بھارت، اور ملائیشیا سمیت 58 ممالک اور علاقوں کے 1,317 مین اسٹریم میڈیا اداروں نے اس کنسرٹ کی رپورٹنگ کی ہے۔
Trending
- اوکاڑہ: 3 ملزمان کی لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر نازیبا حرکات، اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا
- پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور
- امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
- سر پال میک کارٹنی نے آخر کار اپنے پسندیدہ دی بیٹلس ممبر کا نام لیا۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
- سابق ملکہ حسن اور ماڈل اداکارہ کی پُراسرار موت؛ جج ساس گرفتار
- صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی سے خود امریکی بھی حیران ہیں، سی این این
- کراچی: بفرزون کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
- پاکستان ٹیم آج 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائیگی
- پاکستان ٹیم آج 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائیگی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔