بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ، جس میں قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سنٹرل کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس 20 سے 23 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے “قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں سنٹرل کمیٹی کی تجاویز” کے مسودے پر پارٹی سے وابستہ اور غیر وابستہ مخصوص حلقوں سے مشاورت کے بارے میں رپورٹ سنی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اجلاس میں ہونے والی بحث کی روشنی میں مسودے میں ترمیم کے بعد اس دستاویز کو 20 ویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان