by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آزاد کشمیر میں امن کی بحالی بڑی کامیابی، بھارت کے عزائم خاک میں مل گئے، ڈاکٹر شوکت علی

0

 

برمنگھم : پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز برطانیہ کے سینئر رہنما/ بانی و سرپرست اعلیٰ چودھری شجاعت حسین لورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کو دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مقیم سینئر صحافی سہیل انجم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ برمنگھم کے صدر چوہدری شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ پرامن طریقے سے عوامی مسائل کے حل کی جانب بڑھنا حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کا قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کا ثبوت دیا ہے، اس لیے ان کے جائز مطالبات کا تسلیم کیا جانا وقت کی ضرورت تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سازشوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ بھارت ہر موقع پر کشمیر میں بدامنی پھیلانے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بروقت فیصلہ سازی کر کے ایک بڑے بحران کو ٹال دیا ہے، جو کشمیری عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر رہنما نے کہا کہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے، تاکہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق برطانیہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔

 

مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے زیر اہتمام یومِ تشکر دفاع کی شاندار تقریب ،پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.