بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے”برانڈ پاور پراجیکٹ 2026″ کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر کہا کہ برانڈ ملک کی سوفٹ پاور کی اہم علامت ہے اور اعلیٰ معیاری ترقی کی جامع عکاسی بھی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ چینی برانڈز کی نمائش کا اہم پیلٹ فارم ہے۔ چائنا میڈیا گروپ برانڈز کے ذریعے کھپت میں اضافہ ممکن بنائے گا، دیہی علاقوں کی ترقی کو مدد فراہم کرے گا، چینی آواز کو پھیلائے گا اور چینی برانڈز کی شہرت کو بلند کرے گا۔ چائنا میڈیا گروپ اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام شعبوں کےساتھیوں کے ساتھ مل کر برانڈ پاور کی تعمیر کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا