by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا پہلا میگا فیسٹیول ڈریم فیسٹ 2025 جمعہ سے شروع ہوگا

فیسٹیول میںکنسرٹس، اسٹالز، اسپورٹس ، فوڈ اور فیملی تفریح کے بے شمار مواقع ہونگے

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے پہلے میگا اسپورٹس، میوزک، فوڈ اور کلچرل فیسٹیول "ڈریم فیسٹ 2025باضابطہ اعلان کر دیا گیاہے،
یہ رنگا رنگ فیسٹیول 17 سے 19 اکتوبر 2025 تک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا

 

May be an image of one or more people, dais and text،
اس بات کا اعلان رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی، رومانیہ کے سفارتخانے کے مسٹر ایڈورڈ پیرو، ڈائریکٹر دی ملیونیم ایجوکیشن صبین زاکر، بین الاقوامی گلوکار امان خان اور ابراہام کروز، معروف اداکار عمران عباس، سی ای او ڈریم اسپورٹس گروپ ارسلان مشتاق اور ڈائریکٹر گرین ٹورازم پاکستان عمیر خٹک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،شرکاء نے بتایا کہ ڈریم فیسٹ 2025 پاکستان کے ثقافتی تنوع، کھیل، اور موسیقی کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گاجو تین دن تک فیملیز کے لیے تفریح، اسپورٹس، فوڈ اور میوزک کا شاندار امتزاج پیش کرے گا،تین روزہ ڈریم فیسٹ کے دوران میوزک لائن اپ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر، ینگ اسٹنرز، نمرا مہرہ، حاوی، سمر جعفری اور دیگر مشہور فنکار شامل ہیں جو اپنی شاندار پرفارمنسز سے اسٹیج کو جگمگائیں گے،فیسٹیول کی خاص بات سیلیبریٹیز بمقابلہ سفارتکاروں کا فٹبال چیریٹی میچ ہوگا، جس میں جنید خان، مانی، محسن عباس حیدر، فیضان شیخ، بلال قریشی، آغا طلال اور دیگر مشہور شخصیات میدان میں اتریں گی۔

May be an image of suit

 

اس میچ کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 50 فیصد حصہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دیا جائے گا، تین دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں کنسرٹس، کلچرل اسٹالز، اسپورٹس ٹورنامنٹس، فوڈ اسٹریٹس اور فیملی تفریح کے بے شمار مواقع ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.