بیجنگ(چائنہ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 7 سے 8 نومبر تک چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے چو اور گوانگ چوکا دورہ کیا۔
سات تاریخ کو شی جن پھنگ نے شہر مئے چو میں واقع یے جیان اینگ یادگارپارک کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی کامیابی ماؤ زے تونگ سمیت پرانی نسل کے رہنماؤں کی جدوجہد کے تحت حاصل ہو ئی ہے ۔عوام ،خاص کر نوجوانوں کو پارٹی کی تاریخ سے متعلق تعلیم کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔
مئے چو شہر کے یان یانگ قصبے میں چکوترے کا پھل اگانے کے ایک باغ میں شی جن پھنگ نے دیہی احیاء کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی دیہی صنعتوں کے فروغ میں سائنس و ٹیکنالوجی،زراعت،ثقافت اور سیاحت کے انضمام کو فروغ دینے پر زور دیا۔
آٹھ تاریخ کی صبح صدر شی جن پھنگ نے گوانگ چو شہر میں گوانگ ڈونگ میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت اور صنعتی جدت کے ثمرات پر ایک نمائش دیکھی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔