by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ترک سفارتخانہ میں قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

0

اسلام آباد:پاکستان میں ترکیہ کے سفارتخانہ نے پاکستان کے قومی شاعر، مشرق کے عظیم شاعر علامہ محمد اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بعنوان “مشرق کے عظیم شاعر: محمد اقبالؒ” کا اہتمام کیا۔تقریب سے قبل یونوس ایمرے ترک ثقافتی مرکز کی جانب سے منعقدہ “مشترکہ ہیروز” فوٹو نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو، رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم، علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار چیمہ اور یونوس ایمرے ترک ثقافتی مراکز کے پاکستان کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے شرکت کی۔

نمائش کے بعد ہونے والے اجلاس میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبالؒ کی فکری اور ادبی اہمیت کو اجاگر کیا۔خورشید احمد ندیم نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبالؒ کی ترکیہ سے محبت، جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے حوالے سے ان کی فکر اور اجتہاد کے موضوع پر ان کے نظریات پر بات کی جبکہ ذوالفقار چیمہ نے علامہ اقبالؒ کی پوری مسلم اُمہ کی فکری اور روحانی بیداری کے لئے کی گئی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ تقریب ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی، فکری اور ثقافتی تعلقات کی خوبصورت عکاس تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.