ماسکو: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس تسلیم کرتا ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ روس کسی بھی شکل میں ” تائیوان کی علیحدگی ” کی مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس موقف پر قائم ہے کہ تائیوان کے امور چین کے داخلی امور ہیں ۔چین کے پاس اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر جائز وجہ موجود ہے اور روس چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس کی جاپان کی کارروائیوں پر گہری نظر ہے ۔ جاپان کی موجودہ کارروائیوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جاپان نہیں چاہتا کہ 1945 کی تاریخ دہرائی جائے تو اسے تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئیے اور جاپانی آئین میں موجود امن کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے جو اب بھی جاپان کے آئین کا حصہ ہیں ۔
Trending
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟