by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Image
اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے بھی تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Image
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس پوسٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے اس دورے کو بے نظیر قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ ایک تاریخی موڑ اور اہم لمحہ ثابت ہوگا، جس کے ذریعے دونوں برادر اقوام کے مضبوط اور آزمائے ہوئے تعلقات ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہوں گے۔

ایرانی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اس خطے کے نظام میں جدید تحرک کے پیش نظر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سٹریٹجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.