دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20نے آئی سی سی کے افریقی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے سات ابھرتے ہوئے بولرز کو سیزن 4 میں شامل کر کے عالمی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام اس منفرد پلیئر ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا مقصد کم نمائندگی رکھنے والے خطوں کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، سہولیات اور پروفیشنل ماحول فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو لیگ کی چھ فرنچائزز میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور ایلیٹ لیول کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔ شامل کھلاڑیوں میں فرانسس موتوا (کینیا) ڈیسرٹ وائپرز، جوما میاگی (یوگنڈا) گلف جائنٹس، کیٹلو پیئٹ (بوٹسوانا) شارجہ واریئرز، مارٹن اکیے زو (روانڈا) اے ڈی کے آر، محمد یونسو عیسیٰ (تنزانیہ) ایم آئی ایمریٹس، پیٹر آہو (نائیجیریا) دبئی کیپیٹلز اور سیموئل کونٹے (سیرا لیون) بھی شارجہ واریئرز کا حصہ ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اس اقدام کو کھیل کی عالمی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا مقصد صرف مقابلہ نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔ ان کے مطابق یہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ افریقی ممالک کی کرکٹ تنظیموں نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔ بوٹسوانا کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سومود دموادر نے کہا کہ کیٹلو پیئٹ کے لیے یہ تجربہ قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا، جبکہ نائجیریا کرکٹ فیڈریشن کے صدر اُئی اکپاتا نے اسے ملکی کرکٹ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ یوگنڈا کرکٹ کے چیئرمین جیکسن کاوُما کے مطابق، جوما میاگی کی محنت اور صلاحیتیں اس موقع سے مزید نکھریں گی۔
Trending
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی