بیجنگ(چائنہ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات کا سیمینار منعقد کیا گیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق سیمینار میں اس سال کی اقتصادی صورت حال اور اگلے سال کے اقتصادی امور کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی سنٹرل کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قائدین اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز سنی گئیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سیمینار کی صدارت کی اور اہم خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے طویل مدتی بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے، ہمیں معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے رجحان کو مسلسل مضبوط اور وسیع کرنا چاہیے اور “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی اچھی شروعات کرنی چاہیے۔شرکاء کی تجاویز کو غور سے سننے کے بعد، شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سال بہت غیر معمولی سال ہے، معاشی و سماجی ترقی کے اہداف کامیابی سے مکمل ہو جائیں گے۔ پچھلے 5 سالوں میں، ہم نے مختلف چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا ہے، پارٹی اور ریاست کے امور میں نئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، “چودہواں پانچ سالہ منصوبہ” کامیابی سے مکمل ہونے والا ہے، ہماری ملکی معاشی طاقت، سائنسی و تکنیکی طاقت اور جامع قومی طاقت ایک نئے درجے پر پہنچ گئی ہے۔شی جن پھنگ نے مختلف جماعتوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کے حوالے سے تین توقعات کا اظہار کیا ۔ اول، سی پی سی کی بیسویں سنٹرل کمیٹری کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو گہرائی سے سمجھا جائے۔ دوسرا، “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی تشکیل اور عمل درآمد کے لیے فعال طور پر تجاویز اور قوت فراہم کی جائے۔ تیسرا، معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لیے یکجا ہو کر کوشش کی جائے۔
Trending
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف