بیجنگ (چائنہ ڈیسک)حالیہ دنوں جاپان نے یہ بے بنیاد پراپیگنڈا کیا ہے کہ چینی بحریہ کے طیارے جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے لڑاکا طیاروں پر “ریڈار کی شعائیں “پھینکتے ہیں۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کے اس بے بنیاد دعویٰ پر کہا کہ چین کی متعلقہ سمندری اور فضائی حدود میں تربیتی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی عمل کے مطابق ہیں، اور متعلقہ آپریشنل پیشہ ورانہ تربیتوں میں کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ کیریئر پر مبنی طیاروں کی پرواز کی تربیت کے دوران سرچ ریڈار آن کرنا عام بات ہے، اور پرواز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جاپانی لڑاکا طیارے بغیر اجازت چین کی تربیتی حدود میں داخل ہو ئے ہیں، چین کی فوجی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہے ہیں، اور طیاروں کے معمول کے ریڈار آن کر نے کے عمل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے تا کہ بین الاقوامی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے اور اس سلسلے میں جاپان کو اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈکروا چکا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ ہم جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر چین کی معمول کی سرگرمیوں اور مشقوں میں خلل ڈالنے والے خطرناک اقدامات کو روکے ، اور غیر ذمہ دارانہ جھوٹا پراپیگنڈا بند کرے۔
Trending
- خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیپٹن (ر) صفدر کا مؤقف بھی آ گیا
- لندن: ایون فیلڈ کے باہر نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے
- بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو زہریلا مشروب پلادیا، شوہر ہلاک
- ریاض ایئر پورٹ پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 330 سے زائد زخمی ہو چکے ،سعودی اتحاد
- اسکول کی عمارت کا معائنہ نہیں ہوا تھا، خستہ حالی کے باوجود رجسٹریشن کی گئی
- شہر قائد میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق
- یمن کے صدارتی محل پر حوثیوں نے 5 میزائل داغ دیے ،4 افراد جاں بحق ، 10 زخمی
- جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والا نوجوان گرفتار
- فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
- تھائی لینڈ کی ملکہ خود شاہی طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئیں