دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ “ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین فرنچائز بھارت سے اور تین بین الاقوامی مارکیٹ سے ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے، جہاں ہر سال تقریباً 2.5 کروڑ نوجوان کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔CricHeroes آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر ٹرائلز، علاقائی اور عالمی مقابلوں میں لائیو اسکورنگ فراہم کرے گا اور کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل پروفائلز، پرفارمنس ڈیش بورڈز اور طویل مدتی اسٹیٹسٹکس کی سہولت فراہم کرے گا۔بانی اور سی او سی ٹیسٹ ٹوئنٹی گورو بہیروانی نے کہا کہ ڈیٹا ٹیلنٹ ڈسکوری کی بنیاد ہے۔ CricHeroes کی شمولیت سے جے ٹی ٹی سی دنیا کا سب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی یوتھ کرکٹ پلیٹ فارم بن جائے گا۔”CricHeroes کے بانی ابھیشیک دسائی نے کہا کہ جے ٹی ٹی سی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی اینالیٹکس فراہم کرے گا اور کرکٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی اور نشوونما کے طریقے کو نئی جہت دے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا