بیجنگ :سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق، رواں سال اب تک، چین میں ہوائی کارگو کی مجموعی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور کاروباری حجم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی پروازوں کے کارگو اور ڈاک کی ترسیل، ہوائی کارگو مارکیٹ کو فروغ دینے میں ایک اہم محرک ثابت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جنوری سے نومبر تک مجموعی طور پر 9.243 ملین ٹن ڈاک اور کارگو کی ترسیل کو مکمل کیا گیا ہے ، جو گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے، اندروں ملک پروازوں نے 5.254 ملین ٹن کے کارگو کی ترسیل ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد زیادہ ہے، جبکہ بین الاقوامی پروازوں نے 3.988 ملین ٹن ترسیل مکمل کی، جو گزشتہ سال کی نسبت 21.8 فیصد زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ ہوائی کارگو کی تیز رفتار نشوونما میں ایک اہم محرک کا کردار ادا کر رہی ہے۔چائنا اکیڈمی آف سول ایوی ایشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ہوائی نقل و حمل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اکنامسٹ چونگ شان نے کہا کہ “شہریوں کے کھپت کے ڈھانچے میں مسلسل بہتری سے کراس باڈر ای کامرس اور تازہ خوراک کی کولڈ چین کی تیز رفتار ترقی کو فروغ ملا ہے، اور ساتھ ہی بین الاقوامی کارگو مارکیٹ کی تیز رفتار نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، لائیو اسٹریمنگ، فوری ریٹیل اور دیگر صارفین کے نئے رجحانات کی تیز رفتار ترقی نے ہوائی تیز رفتار شپنگ کی مستقل طلب کے لیے ایک اہم ذریعہ فراہم کیا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا