بہاولپور: اولاد کے مبینہ رویے سے تنگ بزرگ میاں بیوی نہر میں کود گئے
بہاولپور (پی این پی)بہاولپور میں اولاد کے مبینہ رویے سے تنگ بزرگ میاں بیوی نہر میں کود گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو بچا لیا گیا ہے ،75 سالہ بزرگ نہر میں ڈوب گئے۔حکام کے مطابق واقعہ ششماہی نہر میں بغداد الجدید پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔بزرگ شخص کی تلاش رات کی تاریکی کی وجہ سے روک دی گئی تھی تاہم صبح ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.