فتح جنگ : (کاشف اقبال ) تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی دبنگ اور مؤثر کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے حقدار کو اس کا جائز حق دلوا کر عوامی اعتماد بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع صدقال کے رہائشی ممریز خان اور ان کی اہلیہ کو ان کی جائز اراضی سے محروم کر دیا گیا تھا، جس پر متاثرہ شہری نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو تحریری درخواست دی۔ درخواست موصول ہونے پر چوہدری شفقت محمود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی اور عاشر محمود و دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر جا کر صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ تمام سرکاری ریکارڈ درست ثابت ہونے پر کاغذات کے مطابق حقداران کو ان کا قانونی حق 74 کنال رقبہ دلوا دیا گیا۔ انصاف ملنے پر ممریز خان نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے اور شدید علیل بھی تھے، تاہم چوہدری شفقت محمود نے صرف چار پانچ دنوں میں شفاف کارروائی مکمل کر کے ان کا مسئلہ حل کر دیا۔ متاثرہ خاندان نے تحصیلدار اور ان کے عملے کے لیے تاحیات دعاؤں کا اظہار کیا۔اہلِ علاقہ نے چوہدری شفقت محمود کی بروقت، منصفانہ اور بے لاگ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے فرض شناس افسران کی بدولت عوام کا اعتماد سرکاری اداروں پر بحال ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کا یہی سلسلہ جاری رہے گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی