by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا اورایران کے خفیہ مطالبات بے نقاب۔

پاک ایران جنگ مطالبات کی جنگ

0

ویب ڈیسک — 18 مئی 2026

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے مذاکرات کیلئے سخت شرائط پیش کرتے ہوئے ایران سے تقریباً 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے تجویز دی ہے کہ ایران کو صرف ایک جوہری تنصیب فعال رکھنے کی اجازت دی جائے، جبکہ کسی قسم کا جنگی معاوضہ یا ہرجانہ نہ دینے کی شرط بھی سامنے آئی ہے۔ امریکی شرائط میں ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کرنے اور جنگ بندی کو آئندہ مذاکرات سے مشروط رکھنے کی بات بھی شامل ہے۔

دوسری جانب تہران نے مذاکرات سے پہلے مکمل جنگ بندی کو لازمی شرط قرار دیتے ہوئے امریکی مؤقف مسترد کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی صرف ایران نہیں بلکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہونی چاہیے۔

ایران نے تمام اقتصادی پابندیاں ختم کرنے، بیرونِ ملک منجمد اثاثے بحال کرنے اور جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ایرانی مؤقف میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری تسلیم کرنے کی شرط بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے سخت مؤقف ظاہر کرتے ہیں کہ ممکنہ مذاکرات کا عمل انتہائی پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ خطے میں امن اور جنگ بندی کے امکانات انہی سفارتی رابطوں سے وابستہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.