فیصل آباد:چک نمبر 507 گ ب: نوجوانوں کی فٹبال صلاحیتوں کے فروغ کے لیے یہاں ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ہمایوں اختر خان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے ہر حلقے میں کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں اور انہیں فعال بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع میسر آئیں۔
اس موقع پر چوہدری عثمان کاہلوں بھی موجود تھے اور ٹورنامنٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔