by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ سانحہ گل پلازہ کے باعث سادگی سے منائی گئی

0

 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں نہایت سادگی سے منائی گئی۔ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر سانحہ گل پلازہ کے پیش نظر سالگرہ کی تقریبات محدود اور سادہ رکھی گئیں۔
مسلم لیگ (ق) کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، صدر خواتین ونگ و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، رضوان صادق خان، کنور دلشاد، چوہدری جہانگیر، پیر چراغ الدین شاہ، اعظام چوہدری، انیلہ ایاز، فوزیہ ناز، آمنہ خانم سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر پیر چراغ الدین شاہ نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی، درازیٔ عمر اور ملک و قوم کے لیے خدمات کے تسلسل کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب کے شرکاء نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.