گوجرانوالہ : پاکستان کی معروف سیاسی و قومی شخصیت، پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کی 80ویں سالگرہ صاحبزادہ عتیـق لیاقت گھمن کی رہائش گاہ پر منائی گئی،
جس میں سیاسی، سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
شرکاء نے انہیں 80ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں و دعاؤں کا اظہار کیا
تقریب میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں برداشت، مفاہمت اور شائستگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو ذاتی سیاست پر ترجیح دی اور مشکل سیاسی حالات میں بھی مفاہمت اور تدبر کا راستہ اختیار کیا
شرکاء نے چوہدری شجاعت حسین کی طویل سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور ملک کے لیے مزید خدمات کی دعا کی