بیجنگ چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2025 میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام سرکاری ملکیت والے صنعتی و کاروباری اداروں یعنی سینٹرل ایس او ایز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو متعارف کروانے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔بدھ کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2025 کے آخر تک، سینٹرل ایس او ایز کے کل اثاثے 95 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکے ہیں۔ 2025 میں کل منافع 2.5 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری 5.1 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، اور ٹیکس کی ادائیگی 2.5 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، جس سے صنعتی سلسلے میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم انٹرپرائزز کی مربوط ترقی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا گیا ہے اور چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کر کے ایک مضبوط حمایت فراہم کی گئی ہے۔پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ 2025 میں سینٹرل ایس او ایز نے آر اینڈ ڈی سیکٹر میں 1.1 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری کی، جس نے لگاتار چار سالوں تک ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ہے ، اور سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں 2.5 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی، جو کل سرمایہ کاری کا 41.8 فیصد بنتا ہے، جس سے قومی سٹریٹجک اور تکنیکی قوتوں کا کردار نمایاں ہوا ہے ۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، سینٹرل ایس او ایز کے کل اثاثوں کی اوسط سالانہ شرح نمو 6.9 فیصد تک پہنچی ۔
Trending
- آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- محمد عامر تجربے کار بولر ہیں، انہیں کم رہنمائی کی ضرورت ہو گی: عرفان پٹھان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- تھری ایم پی او کے تحت کارروائی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار
- کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- مریم نواز کا لیگل نوٹس !چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کردیا
- فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ، 51 ریڈ کارڈز کا نیا عالمی ریکارڈ
- ’پائریٹس آف دی کیریبین 6‘ میں جانی ڈیپ کی واپسی سے متعلق بڑی خبر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
- ملکی استحکام و ترقی کیلیے قومی اتحاد، باہمی مفاہمت اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم