مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں ڈاکٹر شوکت علی اور محمد شفیق کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت، پاک فوج کو خراج تحسین
برمنگھم (انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)برطانیہ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور نامزد صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر محمد شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف مقامات پر فوجی اور عوامی تنصیبات پر کیے گئے حملوں کی
شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے بہیمانہ بزدلانہ حملے پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر براہ راست حملہ ہے۔
انہوںنے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشتگرد کارروائیوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ،جس سے پوری قوم کو سوگوارکردیا
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج اور ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،انشاللہ ہمان کی بزدلانہ کارروائیوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہمارا فخر ہے ائکی بروقت اور مئوثر کارروائیوں کے نتیجے میں بیسوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، پاکستانی فوج ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہے، وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کے لیے ھم سب ھر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے پاک افواج کے شہدا کو زبردست خراج تحسیں پیش کیا۔پاک افواج کے جوانوں و معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ، بلوچستان بھر میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
آخر میں دونوں رہنماوں نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلدصحت یابی کی دعا کی اور پاک افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا