بیجنگ (شِنہوا) چین نے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی نے صوبے کے متعدد علاقوں میں حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیت کی اور زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی کی تمام اقسام کی مخالفت کرتاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو ہمیشہ کی طرح مکمل حمایت فراہم کرے گا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔