اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں فوزیہ ناز نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں، مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔
فوزیہ نازنے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں، اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔