بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں چین کی قومی نیچرل سائنس فاؤنڈیشن کے امور کے بارے میں اہم ہدایات دیں، اور کہا کہ فاؤنڈیشن کے قیام کے 40 سال کے دوران اس نے بنیادی تحقیق کو فروغ دینے اور جدید تحقیقی صلاحیتوں کے حامل ٹیلنٹ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی روشنی میں ٹیکنالوجی کے انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سائنسی فنڈز کی اصلاحات کو گہرا کیا جائے،گرانٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، تحقیق کے لیے سازگار ماحول تیار کیا جائے، بین الاقوامی تعاون کے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں، اور سائنسدانوں کو مزید تخلیقی نتائج حاصل کرنے میں معاونت فراہم کی جائے تاکہ اعلیٰ سطحی سائنسی خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے اور سائنسی و تکنیکی طاقت کے قیام میں مزید نمایاں کردار ادا کیا جا سکے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا