واشنگٹن :نام نہاد ” بورڈ آف پیس ” کا پہلا باضابطہ اجلاس امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں امریکہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں تعینات نام نہاد “بین الاقوامی فورس” 12,000 پولیس افسران اور 20,000 فوجیوں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے متعدد ممالک اور خطے افرادی قوت کی مدد فراہم کریں گے۔ اسی دن فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کیا، جس میں بورڈ آف پیس پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں حقیقی امن کے حصول کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد “بورڈ آف پیس” کا اصل امتحان اس بات میں مضمر ہے کہ کیا اس کے پاس اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے اور اسرائیل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرنے کی صلاحیت موجود ہے یا نہیں۔بیان کے مطابق ،غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مؤثر دباؤ کے بغیر اسرائیل ایسی اپیلوں کو خاطر میں نہیں لاتا۔ ناروے کی وزارت خارجہ کی ترجمان این جوریم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ناروے امریکہ کی جانب سے قائم کردہ نام نہاد “بورڈ آف پیس” میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، “ناروے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ‘ بورڈ آف پیس’ کا رکن نہیں بنے گا، اور یہ موقف برقرار ہے۔” فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کنفیورکس نے کہا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے امریکہ میں نام نہاد “بورڈ آف پیس” کے اجلاس میں عہدیداروں کو بھیجنے کا اختیار یورپی کونسل کے پاس نہیں تھا، اورمتعلقہ حکام کو اس حوالے سے وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ 22 جنوری کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں 10 سے زائد ممالک اور خطوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک دستاویز پر دستخط کیے، جس میں نام نہاد “بورڈ آف پیس” کا آغاز کیا گیا۔ بورڈ کے چیئرمین خود ٹرمپ ہیں اور ان کے مطابق ” بورڈ آف پیس ” پہلے غزہ کے مسئلے کو حل کرے گا اور پھر “دیگر تنازعات” کو حل کرنے کے لیےاپنا دائرہ کار وسیع کرے گا۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کا متوازی ادارہ بنانے کی یہ کوشش اقوام متحدہ کے وقار اور میکانزم کو مزید کمزور کرے گی۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان