اسلام آ باد: وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے کئی خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ قرار دیا گیا ہے کہ یہ حملے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے کیے ، اور ان کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان کی قیادت اور عناصر کی جانب سے کی گئی۔تحریکِ طالبان پاکستان اور اس سے منسلک گروہوں کے علاوہ داعش خراسان نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔پاکستانی حکام نے کہا کہ جوابی کارروائی کے طور پر پاک۔افغان سرحدی علاقے میں تحریکِ طالبان پاکستان، اس کے ذیلی گروہوں اور داعش خراسان کے سات ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا