قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے معین خان کے بیٹے اور قومی کرکٹر اعظم خان کی خوش خوراکی کی دلچسپ کہانی سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک ورلڈکپ کے دوران سابق کرکٹرز مصباح الحق ، وسیم اکرم اور معین خان کے ہمراہ شو میں شریک ہوئے، شو میں کرکٹ پر تبصروں کے دوران شعیب ملک نے معین خان کے سامنے اعظم خان کی کھانے سے رغبت کی دلچسپ کہانی بیان کی اور معین خان کو پابند کیا کہ وہ اس کہانی کے بعد اعظم کو کچھ نہیں کہیں گے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ رمضان کے دنوں میں دبئی والے گھر میں تھا جب مجھے اعظم کی رات میں کال آئی کہ میں دبئی آیا ہوا ہوں تو میں نے انہیں دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گھر آؤ میں تمہیں سحری کرواتا ہوں اس کے بعد اعظم میری بتائی ہوئی لوکیشن پر پہنچ گئے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ ان کے آنے کے بعد میں نے ان سے سحری میں کھانے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا جو آپ کھاتے ہیں وہ بنوالیں، میں نے انہیں بتایا کہ میں تو زیتون کے تیل سے تیار پراٹھا اور آملیٹ کھاتا ہوں جس پر اعظم نے کہا میرے لیے بھی وہی بنوالیں۔
شعیب ملک کے مطابق اس کے بعد میں نے اعظم کیلئے پہلے 6 انڈوں کا آملیٹ اور 4 سے 5 پراٹھے بنوائے، اعظم نے 3 منٹ کے اندر 6 انڈوں کا آملیٹ کھالیا اس کے بعد میں نے ان کیلئے پھر 6 انڈوں کا آملیٹ اور بنوالیا اس کے بعد جب آملیٹ ختم ہوگیا تو اس نے دو پراٹھے چائے میں ڈبو کر بھی کھائے۔
اس پر مصباح نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ پاور ہٹنگ ایسے آتی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔